برلن :جرمنی میں نئے پارلیمان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالنے کا سلسلہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شروع ہو گیا ہے۔ ووٹنگ میں ساٹھ ملین سے زائد شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ کون سی پارٹی اکثریت حاصل کر پائے گی۔ مبصرین کے مطابق توقع یہی ہے کہ ایک مخلوط حکومت تشکیل پائے گی۔ تازہ ترین جائزوں کے مطابق سیاسی جماعت ایس پی ڈی کے چانسلر امیدوار اولاف شْلس سی ڈی یو کے امیدوار آرمین لاشیٹ سے کچھ سبقت لیے ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر کل سینتالیس جماعتیں اور گروپ اس الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ان انتخابات کے بعد چانسلر انگیلا میرکل تقریباً سولہ برس بعد اقتدار سے الگ ہو جائیں گی۔