جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا آخری دورہ پولینڈ

   

وارسا ۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل ہفتہ کے دن پولینڈ کا دورہ کر رہی ہیں، جہاں وارسا میں وہ پولش وزیر اعظم سے ملاقات میں متعدد علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران مشرقی یورپ میں مہاجرین کا معاملہ اور کورونا وائرس کی عالمی وبا پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔ بیلاروس سے متصل پولش علاقوں میں مہاجرین کی آمد یورپی یونین کے لیے وجہ نزع بنی ہوئی ہے۔ پولینڈ، لتھوانیا اور لٹویا کا کہنا ہے کہ منسک پر پابندیوں کے جواب میں بیلاروسی صدر لوکا شینکو دانستہ طور پر ان مہاجرین کو یورپی یونین میں بھیج رہے ہیں۔