جرمن چانسلر انگلیا کا راشٹر پتی بھون میں کیا گیا رسمی استقبال، وزیراعظم سے ہوگی خصوصی بات چیت

,

   

جرمن کی چانسلر انگلیا مرکل آج ہندوستان کے دورے پر پہونچ چکی ہے، آج وزیراعظم مودی سے دو ملکوں کے بیچ تعلقات کے خصوصی بات چیت کرے گی، ذرائع کے مطابق جرمنی وہند کے بیچ قریب بیس معاہدوں کے امکانات ہیں، مرکل اپنے دو روزہ دورے پر کل دہلی میں پہونچی ہیں، ان دو دنوں کے دوران وہ ہندوستان کے مختلف سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کرے گی۔

آپ کو بتادیں کہ انکے دورے کا آغاز آج علی الصبح راشٹر پتی بھون کی صحن سے ہوا، وہاں پر انکا رسمی طور پر استقبال کیا گیا، اور انہوں راشٹر پیتا مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گل پوشی کی، آج حیدرآباد ہاوس میں وفود پر مشتمل دو اہم میٹنگیں ہوگی، اور وہی پر معاہدوں پر دستخط کی جائے گی۔

واضح رہے کہ مرکل صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کونند سے بھی ملاقات کرے گی، آپ کو بتادیں جرمنی کی پارلیمان میں کچھ ہی دن قبل یہ قرارداد منظور کی گئی تھی کہ ہندوستان سے تعلقات کے مستحکم کےلیے ٹھوس قدم اٹھایا جائے گا۔