برلن: کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خدشات کے پیش نظر جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ ملک کو دوبارہ لاک ڈاؤن کی طرف جانا ہوگا۔ واضح رہے کہ عالمی وبا کی دوسری لہر کے دوران پابندیوں میں تاخیر کے باعث یورپ شدید خطرات سے دوچار ہے، اور مزیداموات سے بچنے کے لیے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کا دوبارہ نفاذ شروع کیا جاچکا ہے۔ فرانس میں رواں ماہ سے 16 علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔
