جرمن چانسلر کا دورئہ اسرائیل ،فلسطینی علاقوں میں جانے سے گریز

   

یروشلم : جرمن چانسلر اولاف شولس اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے دورے پر اسرائیل پہنچ گئے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں انہوں کے ہالوکاسٹ کے مفروضے میں مرنے والوں کی یادگار کا دورہ بھی کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے اسرائیلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں،تاہم کسی مقبوضہ فلسطینی علاقے کا دورہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ انہوں نے اسرائیل کا دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے کہ جب مغربی ممالک اور ایران کے مابین جوہری معاہدہ اپنے حتمی مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔