جرمن چانسلر کی طرف سے بائیڈن کو دورے کی دعوت

   

برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے نئے امریکی صدر جو بائیڈن کو دعوت دی ہے کہ وہ کورونا کے خاتمے کے بعد جتنا جلد ممکن ہو سکے جرمنی کا دورہ کریں۔ جرمن چانسلر کے ترجمان اشٹیفان زائیبرٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں بین الاقوامی معاملات میں قریبی رابطوں پر اتفاق کیا گیا۔ میرکل نے عالمی ادارہ صحت اور پیرس معاہدے میں امریکہ کی واپسی کے فیصلے پر بائیڈن کی تعریف کی۔