جرمن چانسلر کی طرف سے مزید لاک ڈاؤن کی حمایت

   

برلن :جرمن چانسلر انگیلا میرکل نیاشارہ دیا ہے کہ وہ ملک میں کوروبا وبا پر قابو پانے کے لیے ایک مختصر اور جامع لاک ڈاؤن لاگو کرنے کے حق میں ہیں۔ جرمن حکومت کی ایک ترجمان نیکہا کہ ملک میں صحت کے نظام پر دباؤ بڑھ رہا ہے جس کے باعث چانسلر میرکل پابندیاں جاری رکھنے کے حق میں ہیں۔ جرمنی میں ویکسین کی ناکافی دستیابی پر مسلسل تنقید جاری ہے، جس کے باعث وبا پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ جرمنی کی 16ریاستوں میں سے کئی کے منتخب سربراہان نے سخت پابندیوں کی حمایت کی ہے تاہم بعض سیاستدان معاشی وجوہات کی بنا پر اس کے حق میں نہیں۔