پیرس ۔ جرمنی کے نئے چانسلر اولاف شولز نے اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر پیرس میں فرانسیسی صدر امانویل میکروں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد برسلز میں انہوں نے ناٹو اور یورپی یونین کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ سوشل ڈیموکریٹ قائد اولاف شولز جرمن چانسلر کی حیثیت سے اپنے پہلے سرکاری دورے پر جمعہ کے روز فرانس پہنچے۔ فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں واقع صدارتی محل میں ان کا فوجی اعزاز کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ جرمن چانسلر نے فرانسیسی صدر سے روس، یوکرائن اور دیگر ممالک سے متعلق تنازعات پر تفصیلی بات چیت کی۔