جرنلسٹوں کو ٹیکہ اندازی مہم سے استفادہ کا مشورہ

   

گمبھی راؤ پیٹ بی سی ویلفیر قائد پی ہنڈمانڈلو کی پریس کانفرنس
گمبھی راؤ پیٹ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بی سی ویلفیر اسوسی ایشن ترجمان پرشا ہنڈمانڈلو نے اپنے صحافتی بیان میں جرنلسٹوں کو جمہوریت کا چوتھا ستون قرار دیا اور کہا کہ سماج میں وہ قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں جو عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے سرکاری مشنری کو توجہ دلواتے ہیں۔ پرشا ہنڈمانڈلو نے اپنے بیان میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے جرنلسٹوں کیلئے خصوصی طور پر ٹیکہ اندازی مہم میں حکومت اور چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ریاست کے تمام جرنلسٹوں کو اس ٹیکہ اندازی مہم سے استفادہ کا مشورہ دیا تاکہ ان کی صحت کی برقراری، ٹیکہ کارآمد ثابت ہوسکے۔ پرشا ہنڈ مانڈلو نے کہا کہ حکومت کوویڈ کے خاتمہ اور ریاست میں اس وائرس سے متاثرین کے علاج کیلئے مناسب ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ جگہ جگہ دواخانوں میں کوویڈمریضوں کے علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل ہی مسٹر کے ٹی راما راؤ کے ہاتھوں ویملوڑہ میں 100بستروں والے دواخانہ کا افتتاح عمل میں لایا گیا جو کہ قابل تحسین ہے۔