نظام آباد 31؍ مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن حیدرآباد کے زیر اہتمام بمقام خواجہ منشن ہال مانصاب ٹینک میں منعقدہ پہلی قومی اُردو جرنلسٹس کانفرنس کی صدارت صدر تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن مسٹر ایم اے ماجد نے کی۔ اس قومی کانفرنس کے کامیاب اختتام موقع پر صدر ضلع نظام آباد تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن اشفاق احمد خان پاپا اور نظام آباد سے قومی کانفرنس میں شرکت کرنے والے اُردو صحافیوںمحمد جاوید علی اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست نظام آباد، ایم اے ماجد ریاستی جوائنٹ سکریٹری ، محمد بلیغ احمد، محمد یوسف الدین خان ، احمد علی خان، محمد امیر الدین جرنلسٹ ، محمد غفار احمد، سید ظفر علی، غوث خاموش، محمد حامد علی، محمد سیف، نقیم، محمد جبار احمد و دیگر صحافیوں کو یادگار مومنٹو عطا کیا گیا۔ اس موقع پر صدر ریاستی فیڈریشن ایم اے ماجد، جنرل سکریٹری غوث محی الدین، نائب صدور عبدالقادر فیصل، حبیب الجیلانی، محمد ریاض احمد،اعجاز احمد خان بھی موجود تھے۔