فوت ہونے والے 17 صحافیوں کے افراد خاندان کو فی کس ایک لاکھ روپئے کی امداد
حیدرآباد ۔17 ۔ جون (سیاست نیوز) تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی کے صدرنشین کے سرینواس ریڈی نے کہا کہ حکومت صحافیوں کی بھلائی کے اقدامات میں سنجیدہ ہے ۔ میڈیا اکیڈیمی آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں صحافیوں کے 21 خاندانوں میں جرنلسٹ ویلفیر فنڈ کے تحت مالی امداد تقسیم کی گئی۔ سرینواس ریڈی نے بتایا کہ 17 صحافیوں کے فوت ہونے پر ان کے افراد خاندان کو مالی امداد دی گئی جبکہ مختلف عوارض کا شکار چار صحافیوں کو مالی امداد دی گئی۔ سرینواس ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی زیر قیادت تلنگانہ حکومت صحافیوں کی بھلائی کے معاملہ میں سنجیدہ ہے۔ جرنلسٹ ویلفیر فنڈ اسکیم کے تحت فوت ہونے والے صحافیوں کے افراد خاندان کو ایک لاکھ روپئے کی مالی امداد کے علاوہ پانچ برسوں تک ماہانہ تین ہزار روپئے پنشن دیا جائے گا۔ خاندان کے دو بچوں کو ٹیوشن فیس کے طور پر ہر ماہ ایک ہزار روپئے دیئے جائیں گے ۔ جرنلسٹ ویلفیر فنڈ کے تحت 159 خاندانوں کی مدد کی گئی ہے ۔ تقریب میں میڈیا اکیڈیمی کے سکریٹری وینکٹیشور راؤ اور سینئر صحافی شریک تھے۔ 1/k/m/b