جرنلسٹ پر پولیس کی جانب سے حملہ، غیر قانونی

   

سرپور ٹاؤن میں صحافیوں کا احتجاج، پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سرپور ٹاؤن۔ 12 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن میں آج تیلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع نائب صدر عبدالجمیل اور سینئر صحافی ناظر علی، پی سنتوش کمار کہ زیر قیادت میں مقامی پریس کلب صدر راجہ گوڑ اور سگریٹری دھننجے کی زیر نگرانی میں مقامی تیلگو اردو صحافیوں ار کرشنا، تلسی داس، محمد کبیر احمد، سری کانت، شنکر، راج شیکھر، رویندر، شرت، سنتوش کے ساتھ مل کر تیلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع نائب صدر عبدالجمیل نے سر پور ٹاؤن بس اسٹینڈ کے چوراستے پر احتجاج کرتے ہوئے عثمانیہ یونیورسٹی میں پولیس ملازمین کی جانب سے جرنلسٹ پر کیے گئے حملے کے خلاف سیاہ بیاچس لگا کر ناراضگی اور احتجاج کیا۔ بعد ازاں آر ٹی سی بس اسٹینڈ چور راستے سے ریلی کی شکل میں تحصیل آفس سرپور ٹاؤن پہنچ کر احتجاج و دھرنا کیا گیا۔ اس موقع پر پریس کلب صدر راجہ گوڑ اور یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع نائب صدر عبدالجمیل نے اپنے اپنے بیان میں کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی میں نیوز کوریج کے لیے گئے ہوئے جرنلسٹ پر پولیس کی جانب سے حملہ کرنا غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ پر حملہ کرنے والے تمام پولیس ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کا ریاست چیف منسٹر ریونت ریڈی سے مطالبہ کیا گیا۔ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو جرنلسٹ یونین کی جانب سے ضلع سطح وہ ریاستی سطح پر احتجاجی پروگراموں کو کرنے حکومت کو انتباہ دیا۔ بعد ازاں مقامی تحصیلدار سرینواس سے ملاقات کرتے ہوئے جرنلسٹ پر حملہ کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریری طور پر یادداشت پیش کی گئی۔ اس موقع پر تمام جرنلسٹ موجود تھے