جزووقتی لکچرار کے تقررات کے لیے آج انٹرویوز

   

حیدرآباد :۔ اندرا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نامپلی حیدرآباد میں بائیو ٹکنالوجی ، کامرس ، کمپیوٹر سائنس ، انگلش ، میاتھس ، اسٹاٹسٹکس اور تلگو مضامین پڑھانے کے لیے جزووقتی لکچررس سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ متعلقہ مضامین میں پوسٹ گریجویشن سطح پر 55 فیصد نشانات سے کامیاب امیدوار ہی درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ متعلقہ مضامین میں پی ایچ ڈی ، نیٹ اور سیٹ امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی ۔ خواہش مند امیدوار 11 فروری جمعرات کو 10 بجے دن اپنے تمام اصل اسناد کے ساتھ انٹرویو اور عملی کلاس میں شرکت کرسکتے ہیں ۔۔

گولکنڈہ ڈگری کالج میں لکچرار کے تقررات ، کل انٹرویوز
٭٭ ڈاکٹر کے سری نواسا راجو پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں گولکنڈہ کی اطلاع کے بموجب کلیہ ہذا میں مختلف مضامین کے لیے درج ذیل گیسٹ فیکلٹی کی جائیدادوں پر تقرات عمل میں لائے جارہے ہیں ۔ جن میں کمپیوٹر سائنس 2 عدد ، انگلش 2 عدد ، تاریخ ایک عدد ، ریاضی ایک عدد ، پولٹیکل سائنس ایک عدد کے علاوہ تلگو مضمون کے لیے ایک عدد لکچرر کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ گیسٹ فیکلٹی کے تقرر کے لیے ماسٹر ڈگری جس میں کم از کم 55 فیصد نشانات لازم رہیں گے ۔ ایسے امیدوار جو متعلقہ مضامین میں پی ایچ ڈی / نیٹ / سلیٹ رکھنے کے علاوہ مذکورہ مضامین کو اردو میں پڑھانے کی اہلیت رکھتے ہوں ترجیح دی جائے گی ۔ تدریسی تجربہ رکھنے والے امیدوار 11 فروری 2021 کی شام سے پہلے درخواستیں مع اسناد و فوٹوز کے دفتر کلیہ ہذا میں جمع کردیں ۔ اہل امیدواروں کے انٹرویوز مورخہ 12 فروری کو صبح 11 تا ایک بجے دوپہر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے نسواں میں منعقد ہوں گے ۔ خواہش مند امیدواروں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اپنی درخواستیں جمع کریں ۔۔