جزیرہ بالی میں زلزلہ، کئی عمارتوں کو نقصان

   

Ferty9 Clinic

دینپاسر (انڈونیشیا) ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرہ بالی میں زلزلہ کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کی گڑگڑاہٹ سے گھبرا کر ہزاروں افراد اپنے مکانات سے باہر نکل آئے جبکہ کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ زلزلہ کی شدت ریختر پیما پر 5.7 بتائی گئی ہے جو مقامی وقت کے مطابق صبح 7.18 بجے رونما ہوا جس کا مبدا جزیرہ کے دارالحکومت دینپاسر سے 82 کیلو میٹر جنوب مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 91 کیلو میٹر تھی جبکہ سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔