ویلنگٹن ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹونگا کے وزیراعظم اکیلیسی پوہیوا جن کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ انہوں نے اس چھوٹے سے جزیری ملک میں جمہوریت لانے میں اہم رول ادا کیا تھا، انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 78 سال تھی۔ وزیراعظم کے سیاسی مشیر لوپیٹی سینی ٹلی نے ایسوسی ایٹیڈ پریس کو بتایا یکہ پوہیوا آکلینڈ سٹی ہاسپٹل میں صبح 9 بجے انتقال کر گئے۔ انہیں ایک روز قبل ہی نیوزی لینڈ منتقل کیا گیا تھا۔ قبل ازیں ٹونگا میں ہی ان کا علاج جاری تھا۔ انہیں نمونیا ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کی حالت بہت زیادہ بگڑ گئی تھی۔ جزیری ملک ٹونگا کی جملہ آبادی 106,000 نفوس پر مشتمل ہے۔
