ممبئی 3 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک نامعلوم شخص کے انسانی اعضاء پر مشتمل ایک سوٹ کیس ممبئی کے ایک بیچ پر دستیاب ہوا ہے ۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی اور کہا کہ کچھ راہ گیروں نے سوٹ کیس پانی میں تیرتا دیکھا اور پولیس کو مطلع کیا ۔ سوٹ کیس میں کندھے سے الگ کیا گیا ہاتھ ‘ مردانہ اعضاء اور ایک پیر کا کچھ حصہ پایا گیا ہے ۔