آتماکور: کھیل جسمانی صحت کے لیے ضروری ہے ۔کھیل میں ہار اور جیت ہوتی ہے ہار اس لیے ہوتی ہے کہ جیت کے لیے سخت محنت اور دلچسپی کامیابی کی اُمنگ ہونا چاہیے ، ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی مکتھل چٹم رام موہن ریڈی آتماکور میں منعقد چٹم یوسینا کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے انعامات تقسیم پروگرام سے کیا ۔ اس موقع پر فائنل کامیاب ٹیم کولم الیون کو 50 ہزار روپے کا چیک ٹرفی اور رنر ٹیم این آر یوسینا ٹیم کو 30 ہزار روپے کا چیک اور ٹرفی رکن اسمبلی کے ہاتھوں تقسیم کیا گیا ہے۔ وائس چیرمین وجئے بھاسکر ریڈی، ایم پی پی بنگارو سرینواس، وائس ایم پی پی کوٹیش، بلدیہ کمشنر بی این کے رامیش، منڈل صدر روی کمار یادو، کونسلرز چنییا، پوششی، یاد اماں، محترمہ تبسم بیگم شیخ محسن الدین، کواپشین ممبر ریاض علی، سابق ایم پی پی سریدھر گوڑ، وریش لنگم، اور پارٹی قائدین اور کھلاڑی عوام کی بڑی تعداد موجود تھے۔