ریاض: اپنے چھوٹے قد اور معاشرے میں درپیش چیلنجوں کے باوجود سعودی خاتون دانا الھاجری نے ناممکن سمجھے جانے والے چیلنج کو نہ صرف قبول کیا بلکہ اس میں کامیابی حاصل کی۔ مسابقتی مصنوعات کی ڈیزائننگ میں فرسٹ کلاس آنرز کے ساتھ بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ دانا الھاجری جدت کے ذریعہ خدمات انجام دے رہی اور ڈیزائن میں جدید تکنیکی پیشرفت سے باخبر رہتی ہیں اور معیشت اور معاشرے میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔ الھاجری نے مواصلاتی ویب سائٹس کے علمبرداروں کی جانب سے سماجی رابطوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ ایک انٹرویو میں دانا نے اپنے چھوٹے قد پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ چھوٹا قد ہی وہ فرق ہے جو مجھے دیگر طالبات کے درمیان چیلنجز اور مقابلے کے میدان میں ممتاز کر دیتا ہے۔