جسمانی معذور خاتون کے ساتھ امریکی پولیس کا بے رحمانہ سلوک

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن۔ 17 جنوری (ایجنسیز) امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے غیر انسانی رویے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک جسمانی طور پر معذور خاتون عالیہ رحمان کو فیڈرل ایجنٹس نے بدترین سلوک کا نشانہ بنایا۔ میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست منی سوٹا میں پیش آیا، جہاں نقاب پوش اہلکاروں نے خاتون کو زبردستی گاڑی سے باہر نکالا اور گھسیٹتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ عالیہ رحمان امریکہ میں پیدا ہوئیں اور ایک سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر کام کرتی ہیں۔ انہوں نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ وہ ٹریومیٹک برین انجری کے علاج کے لیے ایک طبی مرکز جا رہی تھیں جب فیڈرل ایجنٹس نے ان کی گاڑی روک لی۔ انہوں نے اہلکاروں کو بارہا اپنی معذوری اور طبی اپائنٹمنٹ کے بارے میں آگاہ کیا، تاہم اس کے باوجود ان کے ساتھ انتہائی سخت اور غیر انسانی سلوک کیا گیا۔ عالیہ رحمان کا کہنا ہے کہ انہیں زبردستی گاڑی سے باہر گھسیٹا گیا، جس کے باعث انہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ زندہ بچ گئیں، کیونکہ چند روز قبل اسی علاقہ میں ایک اور خاتون پولیس فائرنگ سے ہلاک ہو چکی تھیں۔