حیدرآباد ی عوام اس وقت وبائی بخار جو کہ ایک یا دو دن سے زیادہ کسی کو متاثر نہیں کررہا ہے لیکن اس بخار سے صحت یابی کے باوجود لوگ ہفتوں تک جسمانی کمزوری کی شکایت کررہے ہیں جس پر صحت کے ماہر فزیو احمد حسین نے مشورہ دیا ہیکہ چہل قدمی کو اپنی عادت بنائیں کیونکہ بخار کی ادوایات اور غذا بہتر استعمال نہ کرنے کی وجہ سے جسمانی کمزوری کی شکایت ہورہی ہے اور جسم کو توانائی فراہم کرنے میں ایک ذریعہ چہل قدمی ہے۔بخار کے بعد جسمانی کمزوری کی شکایت کرتے ہوئے گھر میں ایک جگہ بیٹھے رہنے کی عادات کو بدلنے پر زور دیا جارہا ہے کیونکہ ایک جگہ بیٹھے رہنے سے مزید کمزوری ہوگی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ صبح کی چہل قدمی سب سے بہتر ہے جو کہ فجر کے بعد کی جاسکتی ہے لیکن اگر کوئی فجر کے بعد چہل قدمی نہیں کرسکتا تو وہ جس وقت بھی نیند سے بیدار ہوجائے چہل قدمی کو اختیار کرے۔چہل قدمی کے متعلق مسجد سدرۃالمنتھی کے امام مولانا محمد عاصم نشاط نے کہا کہ فجر کے بعد کی چہل قدمی اس وقت سب سے بہترہے۔چہل قدمی کیلئے قریبی میدان ،پارک یا مساجد کی پارکنگ کے مقامات بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں۔اگر ایسی کوئی سہولت دستیاب نہ ہوتو اپنے گھر کے صحن یا چھت پر بھی چہل قدمی کی جاسکتی ہے۔چہل قدمی اگر 30 منٹ کی ہوتو زیادہ بہتر ہے ورنہ اپنی سہولت کے مطابق بھی چہل قدمی کی جاسکتی ہے لیکن مولانا نے چہل قدمی کے وقت ایک اہم موضوع کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے کہ 30 منٹ کی چہل قدمی کو 10،10 ،10 منٹوں کے تین حصوں میں تقسیم کیا جائے اور پہلے 10 منٹ کی چہل قدمی میں دورد شریف ،دوسرے 10 منٹ میں تیسرا کلمہ اور آخری 10 منٹ میں استغفار پڑھ لیں جس سے چہل قدمی کے ساتھ ذکر الہیٰ اور اپنے گناہوں پر استغفار سے امید کی جاسکتی ہے کہ وبا اور کورونا دونوں مسائل سے اللہ رب العزت ہمیں راحت نصیب کردے۔