جسمین کی شاندار کارکردگی ،ہندوستان کو گولڈ میڈل

   

لیورپول، 14 ستمبر (آئی اے این ایس) ہندوستانی باکسر جیسمن لامبوریا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے57 کلوگرام زمرے میں اپنا پہلا گولڈ میڈل ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں جیت لیا۔ فائنل میں انہوں نے پیرس اولمپکس کی سلور میڈلسٹ پولینڈ کی پیرس زریمیٹا کو4-1 سے شکست دی۔ یہ اس ایڈیشن میں ہندوستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔احتیاط سے آغازکرنے کے بعد جیسمن نے دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں زبردست واپسی کی اور نمبر ون سیڈ زریمیٹا کو زیرکیا۔ میچ کے بعد جیسمن نے کہا یہ میرا پہلا میڈل ہے اور میں ورلڈ چمپئن بھی بن گئی ہوں، یہ میرے لیے ناقابلِ یقین لمحہ ہے۔ میرا مقصد صرف اپنے ملک کو فخر دلانا ہے۔ اس جیت کا سہرا میں اپنے کوچز، فیڈریشن اور معاون عملہکے سر باندھتی ہوں، جن کی مدد سے یہ کامیابی ممکن ہوئی۔جیسمن نے اس سال قازقستان کے آستانہ میں منعقدہ ورلڈ باکسنگ کپ میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس سے قبل وہ برمنگھم 2022 کامن ویلتھ گیمز اور2021 ایشین چمپئن شپ میں برونز میڈل حاصل کر چکی ہیں۔اسی دوران ہندوستان کی نپور نے80 کلوگرام کے فائنل میں پولینڈ کی اگاٹا کاچمارسکا کے خلاف شکست کھا کر سلور میڈلپر اکتفا کیا۔ سیمی فائنل میں جیسمن نے وینزویلاکی اومائلن کیرولائنا الکالا سیگوویا کو5-0 سے ہرا دیا تھا جبکہ نپور نے ترکی کی سیما دوزتاس کو شکست دی۔80 کلوگرام ہی میں ہندوستانکی پوجا رانی نے انگلینڈ کی ایمیلی اسکوئیتھ کے خلاف سخت مقابلے کے بعد سیمی فائنل میں شکست کے بعد برونز میڈل حاصل کیا۔