جسم فروشی سے روکنے پر بیوی نے شوہر کا قتل کردیا

   

حیدرآباد۔ 7 فروری (سیاست نیوز) جسم فروشی سے بیوی کو روکنا ایک شوہر کی ہلاکت کا سبب بن گیا۔ فحاشہ بیوی نے سہیلی کے ہمراہ شوہر کا قتل کردیا اور نعش کو مکان کے سامنے پھینک کر کہانیاں بنانے لگی۔ خاتون کے مشتبہ کردار اور ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بیوی کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی اور اس نے اپنے شوہر کے قتل کا اقبال جرم کرلیا۔ نواحی علاقہ جیڈی میٹلہ حدود میں یہ واردات پیش آئی۔ آٹو ڈرائیور سریش کے قتل سے سارے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ سریش اور اس کی بیوی25 سالہ رینو کا اپنی دو لڑکیوں کے ہمراہ سنجے گاندھی نگر شاہ پور میں رہتے تھے۔ سریش آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ سریش ضلع سنگاریڈی کے پٹن چیرو منڈل سے تعلق رکھتا ہے۔ سال 2016 میں سریش اور رینوکا نے لو میاریج کی ۔ کچھ عرصہ سے رینوکا نے جسم فروشی کا کاروبار شروع کردیا۔ اس بات کا علم سریش کو ہوا اور اس پر میاں بیوی میں جھگڑے چل رہے تھے ۔ جسم فروشی کے کاروبار سے دلچسپی اور ہر دن نئے کسٹمر سے لطف اندوز ہونے والی رینوکانے شوہر کو راستہ سے ہٹانے کا منصوبہ تیار کرلیا ۔ اس نے اپنی سہیلی دیوی کے ساتھ منصوبہ بنایا اور اتوار کی رات سریش کو مکان میں روک لیا اور تینوں نے مئے نوشی کی۔ نشہ میں دھت سریش کو سہیلی کی مدد سے اوڑھنی سے قتل کردیا اور نعش کو پلاسٹک بیاگ میں باندھ کر آٹو کے قریب رکھ دیا اور رات آرام سے سوئی صبح علاقہ کے ایک کرانہ شاپ اونر نے تھیلے کو دیکھ کر رینوکا کو خبردی اور رینوکانے اپنے منصوبہ کے مطابق تیار کردہ کہانی کو دہرایا اور پولیس اسٹیشن کا رخ کیا۔ شبہ کی بنیاد پر پولیس جیڈی میٹلہ نے اپنے انداز میں تفتیش کرتے ہوئے رینوکا سے جرم کو قبول کروالیا۔ ع