جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب، بیرون ممالک کی لڑکیاں آزاد

   


سائبرآباد اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ کی انجیا نگر میں کارروائی
حیدرآباد /11 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے جسم فروشی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے بیرون ممالک کی لڑکیوں کو آزاد کروایا ۔ ازبکستان کی لڑکیوں کے ذریعہ سائبرآباد میں جسم فروشی کا کاروبار کیا جارہا تھا ۔ ازبکستان سے منتقل کی گئی لڑکیوں کی جسم فروشی کیلئے مجبور کرتے ہوئے ان سے جسم فروشی کروائی جارہی تھی ۔ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سائبرآباد اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ نے انجیا نگر علاقہ مہیں واقع ہوٹل ایمپائر ریو پر دھاوا کیا ۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ اس ہوٹل میں بیرون ممالک کی لڑکیوں کو منتقل کرتے ہوئے ان سے جسم فروشی کروائی جارہی ہے ۔ پولیس نے اس کارروائی میں ازبکستان کے علاوہ دہلی ، ممبئی اور مغربی بنگال کی لڑکیوں کو جسم فروشی سے آزادی دلائی اور انہیں راحت کاری سنٹر منتقل کردیا ۔ جبکہ اس کارروائی میں جسم فروشی کا کاروبار کرنے والے 4 افراد بشمول ایک خاتون جتیندر ، سریکانت ، اپرنا اور لکشما کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 6 سیل فون کے علاوہ 81 ہزار 900 روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا ۔ اینٹی ہیومن ٹرائفکنگ یونٹ سائبرآباد کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہے ۔ ازبکستان سے منتقل کی گئی لڑکیوں کے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا اور لڑکیوں کو منتقل کرنے کے طریقہ کار کے علاوہ اس ٹولی کے اصل سرغنہ اور اس سے جڑے تمام پہلوں کو ہر زاویہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ ع