حیدرآباد۔ 16 ستمبر (سیاست نیوز) اسپاسنٹر کی آڑ میں چلائے جارہے جسم فروشی کے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے پولیس نے 7 افراد بشمول تین خواتین کو حراست میں لے لیا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسپاسنٹر میں جسم فروشی کے کاروبار کو بے نقاب کیا۔ پناما سنٹر کے قریب فیوجین ہنسکی کے نام سے اسپا سیلون چلایا جارہا تھا اور اس اسپا سنٹر میں جسم فروشی جاری تھی۔ پولیس نے کارروائی میں 32 سالہ ویگنیش، 27 سالہ ناگیش، 37 سالہ جگدیش اور 40 سالہ اشوک کو گرفتار کرلیا۔ تین خواتین کو جسم فروشی کے ٹھکانے سے حراست میں لیتے ہوئے انہیں مزید تحقیقات کے لئے ونستھلی پورم پولیس کے حوالے کردیا۔ ع