جسم فروش خواتین کی ہلچل دس خواتین گرفتار

   

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) کوکٹ پلی کے بازار میں بے چینی پھیلانے والی 10 جسم فروش خواتین بشمول لڑکیوں کو حراست میں لے لیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس نے کل رات ایک کارروائی میں خواتین و لڑکیوں کو حراست میں لے لیا ۔ جو بازار میں بے چینی کا سبب بنی ہوئی تھیں ۔ پولیس نے سابق میں بھی ان خواتین کو کونسلنگ کی تھی اور بازار میں ایسی حرکتوں سے باز رہنے کیلئے باور کیا تھا ۔ یہ خواتین اور لڑکیاں بازار میں جسم فروشی کیلئے راہگیروں کو راغب کر رہی تھی ۔