اسلام آباد۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جسٹس آصف سعید خوسہ جو سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں، انہیں پاکستان کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے، آج میڈیا رپورٹ میں یہ بات کہی گئی۔’’ایکسپریس ٹریبیون‘‘ نے اطلاع دی کہ صدر عارف علوی نے جسٹس آصف کے تقرر کو منظوری دے دی ہے جو اپنے عہدہ کا 18 جنوری کو جائزہ لیں گے۔ موجودہ چیف جسٹس ثاقب نثار اپنی سرویس سے 17 جنوری کو سبکدوش ہوں گے۔ 64 سالہ جسٹس ڈسمبر 2016ء سے سپریم کورٹ کے سینئر جج ہیں۔