حیدرآباد : 14 جولائی( سیاست نیوز) جسٹس اپریش کمار سنگھ کو تلنگانہ ہائیکورٹ کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کالجیم کی سفارش کو منظوری دی ہے ۔ جسٹس اپریش کمار اس سے قبل تریپورہ ہائیکورٹ جج رہ چکے ہیں ۔ کالجیم نے تلنگانہ ہائیکورٹ کے موجودہ انچارج چیف جسٹس سوجے پال کو کولکتہ ہائیکورٹ منتقل کرنے سفارش کی ۔ اپریش کمار سنگھ 7جولائی 1965 کو پیدا ہوئے ، دہلی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ۔ بعد ازاں 1990 سے 2000 تک اترپردیش ہائیکورٹ میں وکیل رہے ، اس کے بعد 2001 میں جھارکھنڈ ہائیکورٹ میں وکیل کی حیثیت سے کام کیا ۔ اپریش کمار کو اپریل 2021 میں جھارکھنڈ اسٹیٹ لیگل سرویس اتھاریٹی کا ایگزیکٹیو چیرمین مقرر کیا گیا ۔ 2022 سے 2023 تک انہوں نے جھارکھنڈ ہائیکورٹ کے عارضی چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دی ۔ اپریش کمار سنگھ کو 17 اپریل 2023 کو تریپورہ ہائیکورٹ چیف جسٹس بنایا گیا تھا ۔ اب انہیں تلنگانہ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ۔ 2