جسٹس ایشوریا اے پی اعلی تعلیم ریگولیٹری کمیشن کے صدر نشین

   

امراوتی 19 ستمبر ( این ایس ایس ) حکومت آندھرا پردیش نے جسٹس وی ایشوریا ‘ سابق کارگذار چیف جسٹس اے پی ہائیکورٹ کو اے پی اعلی تعلیم ریگولیٹری و مانیٹری کمیشن کا صدر نشین مقرر کیا ہے ۔ محکمہ اعلی تعلیم کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک جی او آر ٹی نمبر 144 جاری کردیا گیا ہے جس میں ان کے تقرر کی توثیق کردی گئی ہے ۔ جسٹس ایشوریا پہلے صدر نشین قومی کمیشن برائے پسماندہ طبقات کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔