جسٹس بی پرکاش راؤ پولیوشن اپیلیٹ اتھارٹی کے صدرنشین مقرر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/8 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے اسٹیٹ پولیوشن کنٹرول اپیلیٹ اتھارٹی کے صدرنشین کی حیثیت سے سابق ہائی کورٹ جج جسٹس بی پرکاش راؤ کو مقرر کیا ہے۔ ان کے علاوہ پروفیسر وی پربھاکر ریڈی ریٹائرڈ عثمانیہ یونیورسٹی اور ڈاکٹر جیا تیرتھ راؤ ریٹائرڈ سائنٹسٹ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کو اتھارٹی کے ارکان کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اتھارٹی کی میعاد دو سال رہے گی۔ نونامزد صدرنشین نے ارکان اور اسٹینڈنگ کونسلس کے ساتھ ورچول میٹنگ کا اہتمام کیا۔ عہدیداروں نے قوانین کی مختلف دفعات پر عمل آوری کے بارے میں واقف کرایا۔ اپیلیٹ اتھارٹی 9 اگسٹ سے بیگم پیٹ میں واقع آفس میں کارکردگی کا آغاز کرے گی اور اسی دن سے درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ 17 اگسٹ سے ورچول سماعت کا آغاز ہوگا۔ درخواست گذار مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-23402494 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
اسی دوران جسٹس بی پرکاش راؤ اور اتھارٹی کے ارکان نے گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن سے راج بھون میں خیرسگالی ملاقات کی۔