جسٹس ترلوک سنگھ چوہان ہماچل پردیشہائیکورٹ کے عبوری چیف جسٹس

   

نئی دہلی: ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے سینئر ترین جسٹس ترلوک سنگھ چوہان کو اسی ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے ۔مرکزی وزارت قانون و انصاف کے محکمہ انصاف کی جانب سے منگل کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے قائم مقام چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس چوہان کی تقرری 20 اپریل سے عمل میں آئی ہے ۔ موجودہ قائم مقام چیف جسٹس () جسٹس سبینہ اسی دن ریٹائر ہو جائیں گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 223 کے ذریعے دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ، صدر نے جسٹس ترلوک سنگھ چوہان کی تقرری کی منظوری دی اور خوشی کا اظہار کیا۔مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے ٹویٹ کرکے جسٹس چوہان کو قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر مقرر ہونے پر نیک خواہشات اور مبارکباد دی۔