حیدرآباد جولائی (سیاست نیوز) جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر نے آج آندھر اپردیش ہائی کورٹ چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔ وجئے واڑہ راج بھون میں گورنر جسٹس عبدالنذیر نے حلف دلایا۔ چیف منسٹر جگن موہن ریڈی ، قائد اپوزیشن چندرا بابو نائیڈو ، ہائی کورٹ کے ججس ، ریاستی وزراء اور اعلیٰ حکام نے تقریب میں شرکت کی ۔ جموں و کشمیر کے جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر ممئی ہائی کورٹ میں جج تھے، انہیں آندھرا پردیش ہائی کورٹ چیف جسٹس کے طورپر ترقی دی گئی۔ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کے بھائی ہیں ۔ اکتوبر 1989 ء میں دہلی و جموں و کشمیر بار کونسل میں اندراج کرایا۔ 2011 ء میں سینئر ایڈوکیٹ کا رتبہ ملا اور مارچ 2013 ء میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے جج بنائے گئے۔ جون 2022 ء میں ممبئی ہائی کورٹ تبادلہ کیا گیا ۔ آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں ججس کی جائیدادیں 37 ہے اور جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر کے تقرر کے بعد تعداد 28 ہوچکی ہے۔