جسٹس سبھیندو کی بحیثیت آندھرا پردیش ہائیکورٹ جج حلف برداری

   

حیدرآباد۔ 29 اکٹوبر (سیاست نیوز) جسٹس سبھیندو سمنتا(Subhendu Samanta)نے آندھرا پردیش ہائیکورٹ کے جج کے طور پر حلف لے لیا۔ چیف جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر نے چہارشنبہ کو گنٹور ضلع کے نیلا پاڈو میں ہائیکورٹ کے احاطہ کے پہلے کورٹ ہال میں منعقدہ ایک پروگرام میں جسٹس سبھیندو سمنتاکو عہدہ کا حلف دلایا۔ جسٹس سبھیندو سمنتاکا حال ہی میں کلکتہ ہائیکورٹ سے آندھرا پردیش ہائیکورٹ میں تبادلہ کیا گیا تھا۔ آندھرا پردیش ہائیکورٹ کے ججس ایڈوکیٹ جنرل دھلاپتی سرینواس اور دیگر موجود تھے۔ ش