جسٹس سدرشن ریڈی کی سی پی آئی اور سی پی ایم کے قومی قائدین سے ملاقات

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست (سیاست نیوز) نائب صدر جمہوریہ کے عہدہ کیلئے انڈیا الائنس اتحاد کے امیدوار جسٹس بی سدرشن ریڈی نے آج نئی دہلی میں سی پی آئی اور سی پی ایم کے قومی قائدین سے ملاقات کی ۔ کمیونسٹ پارٹیوں نے جسٹس سدرشن ریڈی کی تائید کا اعلان کیا ہے ۔ اجئے بھون میں سی پی آئی کے قومی جنرل سکریٹری ڈی راجہ ، قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا اور دیگر قائدین موجود تھے۔ اس موقع پر ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی ۔ سی پی آئی قائدین نے سدرشن ریڈی کو یقین دلایا کہ ان کی پارٹی نائب صدر جمہوریہ کے چناو میں مکمل تائید کرے گی ، اس موقع پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ملو روی موجود تھے جو سدرشن ریڈی کے ہمراہ حلیف جماعتوں سے ملاقات کا اہتمام کر رہے ہیں ۔ جسٹس سدرشن ریڈی نے سرجیت بھون میں سی پی ایم کے قومی جنرل سکریٹری بے بی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سی پی آئی کے قومی لیڈر بی وی راگھولو اور دوسرے موجود تھے ۔ سی پی ایم قائدین نے جسٹس سدرشن ریڈی کو تائید کا یقین دلایا۔1