جسٹس سنجیو کھنہ کو سپریم کورٹ کا اگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش

   

نئی دہلی :چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے جسٹس سنجیو کھنہ کو سپریم کورٹ کا اگلا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی ہے ۔جسٹس چندر چوڑ نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر جسٹس کھنہ کے نام کی سفارش کی ہے ۔چیف جسٹس 10 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ان کے بعد جسٹس کھنہ، سب سے سینئر جج ہیں، جو 13 مئی 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے ۔ جسٹس کھنہ کو 18 جنوری 2019 کو سپریم کورٹ میں ترقی دی گئی، جب وہ دہلی ہائی کورٹ کے جج تھے ۔انہیں 2005 میں دہلی ہائی کورٹ کے اڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا گیا تھا اور ایک سال بعد انہیں یہاں مستقل جج کے طور پر ترقی دی گئی تھی۔