جسٹس سنجے کمار کے تبادلہ کی بار کونسل نے کی مخالفت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 8 ستمبر (این ایس ایس) بار کونسل آف تلنگانہ اسٹیٹ نے کل ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس پی وی سنجے کمار سے عدالتی اُصولوں کے خلاف پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ کو ان کے تبادلہ پر یگانگت کا اظہار کیا۔ بار کونسل نے جسٹس پی وی سنجے کمار کے تبادلہ کی مذمت کی کیوں کہ یہ غیر ضروری تھا اور یہ انصاف کے اُصولوں کے مغائر ہے اور سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ کو جسٹس سنجے کمار کے تبادلہ پر نظرثانی کی جائے اور انھیں باز طلب کیا جائے۔ چیرمین بار کونسل آف تلنگانہ اے نرسمہا ریڈی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں یہ بات کہی گئی۔