جسٹس سوجئے پال تلنگانہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر

   

حیدرآباد : /14 جنوری (سیاست نیوز) صدر جمہور یہ دروپدی مرمو نے جسٹس سوجئے پال کو تلنگانہ ہائیکورٹ کا عارضی چیف جسٹس مقرر کیا ہے ۔ ہائیکور ٹ کے سینئر جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے جسٹس سوجئے پال کو چیف جسٹس کی ذمہ داری سونپتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ موجودہ چیف جسٹس ، جسٹس الوک ارادھے کا تبادلہ ممبئی کے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر کیا گیا ہے ۔ /21 جون 1964ء کو پیدا ہوئے جسٹس سوجئے پال نے بی کام، ایم اے ، ایل ایل بی کی تعلیم مکمل کی ہے ۔ 1990 ء میں مدھیہ پردیش بار کونسل میں اپنے نام کا اندراج کرایا ۔ انہوں نے کئی بنکوں ، انسانی حقوق کمیشن اور بورڈس کیلئے خدمات انجام دیں ۔ انہیں /27 مئی 2011 ء کو مدھیہ پردیش ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج اور /14 اپریل 2014 ء کو مستقبل جج کے طور پر مقرر کیا گیا ۔ سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش پر ان کا /21 مارچ 2024 ء کو تلنگانہ ہائیکورٹ کے جج کے طور پر تبادلہ کیا گیا ۔ تازہ طور پر انہیں ہائیکورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے ۔سپریم کورٹ کالجیم نے منگل کو چیف جسٹس بمبئی ہائیکورٹ دیویندر کمار اپادھیائے کا دہلی ہائیکورٹ کیلئے تبادلہ کرنے کی سفارش کی تھی ۔ 2