جسٹس سیتاراما مورتی کو اے پی انسانی حقوق کمیشن کا صدرنشین مقرر کرنے کی تجویز

   

حیدرآباد۔ آندھراپردیش انسانی حقوق کمیشن کے صدرنشین کے طورپر ہائی کورٹ کے موظف جسٹس ایم سیتا راما مورتی کو مقرر کرنے کی تجویز اعلی سطحی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں پیش کی جس کی صدارت وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کی۔جسٹس سیتاراما مورتی کے نام کی تجویز صدرنشین کے طورپر پیش کی گئی اور ڈی سبرامنیم جیوڈیشل ممبر اور جی سرینواس راو نان جیوڈیشل ممبر ہوں گے ۔اعلی سطحی کمیٹی ان تجاویز کو منظوری کے لئے گورنر کو روانہ کرے گی۔اس اجلاس میں اپوزیشن لیڈر چندرابابونائیڈو اور تلگودیشم کے سینئر لیڈر وائی راما کرشنوڈو نے شرکت نہیں کی۔