نئی دہلی : سپریم کورٹ کے جج موہن شانتن گودر کا ہفتے کے روز دیر رات انتقال ہوگیا۔ وہ 62 سال کے تھے ۔اتوار کے روز عدالت کے رجسٹرار آفس کے ذرائع نے بتایا کہ جسٹس شانتن گودر نے دیر رات گروگرام کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں آخری سانس لی۔ وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے ۔ان کے انتقال کی خبر کل دوپہر کے بعد میں آئی ، لیکن شام تک اس خبر کو عدالت کے ذرائع نے ایک افواہ قرار دیا تھا ، لیکن رات گئے ، جسٹس شانتن گودر کے انتقال کی ایک اور خبری آئی۔جس کی تصدیق رجسٹرار نے کی۔