حیدرآباد۔/16 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ہیومن رائٹس کمیشن کے صدرنشین کے طور پر جسٹس شمیم اختر کل 17 اپریل کو صبح 10:30 بجے جائزہ لیں گے۔ تلنگانہ انسانی حقوق کمیشن کے دفتر واقع معظم جاہی روڈ نامپلی میں جائزہ حاصل کرنے کی تقریب منعقد ہوگی۔ صدرنشین جسٹس شمیم اختر کے علاوہ کمیشن کے ارکان شریمتی ایس پراوینا ریٹائرڈ سلیکشن گریڈ ڈسٹرکٹ جج اور ڈاکٹر بی کشور آئی اے ایس ریٹائرڈ بطور ارکان جائزہ لیں گے۔ حکومت نے جی او ایم ایس 58 اور 60 مورخہ 11 اپریل کے ذریعہ صدرنشین اور ارکان کے تقررات عمل میں لائے ہیں۔ واضح رہے کہ جسٹس شمیم اختر نے ایس سی زمرہ بندی کے مسئلہ پر ایک رکنی کمیشن کے طور پر حکومت کو رپورٹ پیش کی ہے۔1