چنڈی گڑھ: جسٹس شیل ناگو نے منگل کو پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف لیا۔ پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ مسٹر ناگو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے کارگزار چیف جسٹس تھے اور سپریم کورٹ کالجیم نے گزشتہ سال دسمبر میں ان کی ترقی کی سفارش کی تھی۔ مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں 4 جولائی کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
یہ عہدہ اکتوبر 2023 میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس روی شنکر جھا کے ریٹائر ہونے کے بعد خالی ہوا تھا اور جسٹس جی ایس سندھووالیا قائم مقام چیف جسٹس تھے ۔