نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک خط بھیجا ہے ، جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جسٹس شیکھر یادو، جج الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے 8 دسمبر 2024 کو الہ آباد ہائی کورٹ کے احاطے میں دی گئی تقریر کے معاملے میں مناسب کارروائی کریں۔ طویل عرصے تک مسلسل عدم کارروائی کے باعث، بورڈ نے مناسب سمجھا کہ وہ سیاسی جماعتوں کو اس بارے میں خط لکھے ۔جسٹس یادو کی تقریر بظاہر آئینی اصولوں کے تحت کی گئی تھی۔ اس تقریر کے حوالے سے ، مولانا محمد فضل الرحیم مجددی، جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو بھیجے گئے خط میں کئی نکات اٹھائے ہیں۔ عقیدہ اور مذہب کی آزادی ہمارے معاشرتی ڈھانچے کا بنیادی جزو ہے ۔ مسلمان یہ محسوس کرتے ہیں کہ باہمی تعلقات کیلئے دیگر مذہبی طبقات کے ساتھ مذہبی معاملات میں روداری ناگزیر ہے۔