وجے واڑہ،7۔اکتوبر(یو این آئی) جسٹس ایتیندرکمارمہیشوری نے پیر کو آندھراپردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ تُمَّاپَلِّی کلاکشیترم میں ایک تقریب میں گورنر وشوبھوشن ہری چندن نے جسٹس مہیشوری کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ آندھرا پردیش ریاست کی تقسیم کے بعداس نے رواں برس یکم جنوری کو ایک علاحدہ ہائی کورٹ ملا اور اس نے غیرمستقل طور پر دارالحکومت امراوتی میں کام کرنا شروع کر دیا تھا اس لحاظ سے جسٹس مہیشوری آندھراپردیش ہائی کورٹ کے پہلے چیف جسٹس ہوں گے ۔ قبل ازیں جسٹس پروین کمار نے ہائی کورٹ کے عبوری چیف جسٹس کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی، چیف سکریٹری ایل وی سبرامنیم، کئی جج اور کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔