اندور : مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کی اندور بنچ کی جسٹس وندنا کسریکر کا آج یہاں انتقال ہوگیا۔وہ 60 سال کی تھیں اور طویل وقت سے علیل تھی۔اندور میں پیدا ہونے والی جسٹس کسریکر طویل عرصے سے گردے کی بیماری میں مبتلا تھی۔ وہ طویل عرصے سے یہاں کے پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھیں اور کچھ دن پہلے ہی وہ کورونا وائرس سے بھی متاثر ہوگئی تھیں۔ انہوں نے آج صبح تقریبا دس بجے آخری سانس لی۔