حیدرآباد حکومت آندھرا پردیش نے سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس جے چلمیشور کے فرزند جے ناگابھوشن کو ریاست کا اڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں 9 ڈسمبر کو احکام جاری کئے گئے ۔ ان احکام پر ان کے جائزہ سنبھالنے کی تاریخ سے عمل ہوگا ۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ ریاستی حکومت کو آندھرا پردیش کو دارالحکومت کی منتقلی کے مسئلہ پر ریاستی ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے سرزنش کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے ۔ واضح رہے کہ جاریہ سال جنوری میں جسٹس چلمیشور نے چیف منسٹر سے ملاقات کی تھی ۔