جسٹس کولسے پاٹل نےسی اے اے کو لے کرمودی سرکار کی شدید مذمت کی

   

ممبئی: سابق جسٹس کولسے پاٹل نے مودی سرکار کی شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 کو لے کر شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ مرکزی حکومت ای وی ایم ذریعہ منتخب ہوئی ہے، عوام نے اسے منتخب نہیں کیا ہے۔

احتجاجی ریلی کے دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

YouTube video

لوگوں کو گھروں سے باہر آنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاٹل نے کہا کہ 80 سال کی عمر کے باوجود وہ ایسے افراد کے ساتھ کھڑے ہوۓ ہیں۔

اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے سنگھ پریوار پر بھی حملہ کیا۔

کانگریس کے اصول پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پہلے حکمرانی کی وہ بھی ’ہریچند‘ نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پالیسیوں کی ناکامی کی وجہ سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے۔

سی اے اے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کرنے کی ضرورت ہے جو اقلیتوں کے خلاف ہو۔ انہوں نے بابا صاحب امبیڈکر کے خیالات کو بھی اپنی تقریر کے دوران یاد کیا۔