اسلام آباد ۔ 4 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزارت قانون نے آج ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد کو ملک کا نیا چیف جسٹس مقرر کیا ہے ۔ جسٹس گلزار احمد 21 ڈسمبر کو چیف جسٹس کے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے ۔ موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسا ایک دن قبل ریٹائرڈ ہورہے ہیں۔جسٹس گلزار احمد کی میعاد یکم فروری 2022 ہے۔ پاکستان کے صدر عارف علوی نے ان کے تقرر کو منظوری دی۔
