جسٹس ہیما کوہلی کی چیف جسٹس کے عہدہ پر حلف برداری

,

   

Ferty9 Clinic

راج بھون میں تقریب، چیف منسٹر ، وزراء اور ججس کی شرکت
حیدرآباد: چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ کی حیثیت سے جسٹس ہیما کوہلی نے آج راج بھون میں حلف لیا۔ گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے جسٹس ہیما کوہلی کو حلف دلایا ۔ وہ تلنگانہ ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہونے کا اعزاز حاصل کرچکی ہے۔ وہ دہلی ہائی کورٹ میں سینئر جج کے طور پر فرائض انجام دے چکی ہے۔ راج بھون میں تقریب حلف برداری میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، مرکزی مملکتی وزیر داخلہ جی کشن ریڈی ، صدرنشین قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی ، اسپیکر اسمبلی پوچارم سرینواس ریڈی ، ریاستی وزراء محمد محمود علی ، اندرا کرن ریڈی ، ٹی سرینواس یادو ، جگدیش ریڈی ، ای راجندر ، پی اجئے کمار ، سرینواس گوڑ ، ملا ریڈی ، جسٹس جی چندریا صدرنشین انسانی حقوق کمیشن ، ہائی کورٹ کے ججس جسٹس ایم ایس رام چندر راؤ ، جسٹس اے راج شیکھر ریڈی ، جسٹس پی نوین ریڈی ، جسٹس کودنڈا رام ، جسٹس ابھینند کمار شوالی، ٹی امرناتھ گوڑ ، جسٹس جی سری دیوی ، جسٹس ٹی ونود کمار ، جسٹس ابھیشک ریڈی ، جسٹس کے لکشمن ، جسٹس وجئے سین ریڈی ، رجسٹرار ہائی کورٹ ، وینکٹیشور ریڈی کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ ، چیف سکریٹری سومیش کمار ، ڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی اور دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔