جسٹن ٹروڈو پراظہار رائے کی آزادی کو کچلنے کا الزام:ایلون مسک

   

واشنگٹن :ایلون مسک نے جسٹن ٹروڈو پراظہار رائے کی آزادی کو کچلنے کا الزام عائد کیا ہے ۔یہ تبصرہ انہوں نے اس وقت کیا جب کینیڈا نے اسٹریمنگ سروسز کے لیے رجسٹر کرانا لازمی قرار دیا۔ اسپیس ایکس کے بانی اور سی ای او کا کہنا ہے کہ جسٹن ٹروڈو حکومت کا یہ اقدام آزادی اظہار رائے کو کچلنے کے مترادف ہے۔ اسپیس ایکس کے بانی اور سی ای اوایلون مسک صحافی اور مصنف گلین گرین والڈ کی ایک پوسٹ کا جواب دے رہے تھے جو انہوں نے کینیڈا حکومت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا۔ جسٹن ٹروڈو کی حکومت نے پچھلے دنوں ایک فیصلہ کیا ہے جس کی رو سے آن لائن اسٹریمنگ سروسز کو ریگولیٹری کنٹرولز کے لیے حکومت کے ساتھ باضابطہ طور پر رجسٹر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ گلین والڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ کینیڈا کی حکومت دنیا کی سب سے جابرانہ آن لائن اسکیموں میں سے ایک ہے، اس نے اعلان کیا ہے کہ پوڈ کاسٹ چلانے والی تمام آن لائن اسٹریمنگ سروسز کو باضابطہ طورپر حکومت کے ساتھ رجسٹر ہونا چاہئے تاکہ ان پر ریگولیٹری کنٹرول نافذ کیا جاسکے۔