جسٹن ٹروڈیو کی اہلیہ صوفی کورونا سے صحتیاب

,

   

ٹورنٹو 29 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو کی شریک حیات نے کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے صحتیابہ وچکی ہیں صوفی گریگوریا ٹروڈیو نے سوشیل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بہت زیادہ اچھا محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ان کے ڈاکٹر اور اوٹاوا پبلک ہیلت سے کلئیرنس مل چکا ہے ۔ ٹروڈیو کے دفتر سے 12 مارچ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وزیر اعظم کی اہلیہ کو کورونا وائرس لاحق ہوچکا ہے اور وہ لندن کا دورہ کرکے واپس آنے کے بعد علیل ہوگئی ہیں۔ وزیر اعظم اور ان کے افراد خاندان نے اس وقت سے آئیسولیشن میں وقت گذارا تھا ۔ وزیر اعظم کنیڈا اور ان کے تینوں بچوں میں اس وائرس کی تاہم کوئی علامات نہیں پائی گئیں۔ جسٹن ٹروڈیو یومیہ اپنے گھر کے باہر سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ بہتر صحت میں ہیں۔ صوفی نے کہا کہ وہ دل کی گہرائیوں سے ہر اس فرد کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہیں جنہو ںنے ان کی صحتیابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا تھا ۔ وہ ہر فرد کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتی ہیں جو فی الحال وائرس کا شکار ہیں۔ وہ سب کیلئے دعاگو ہیں۔