نئی دہلی، 16جون (یواین آئی) لائف انشورنس کمپنی کینرا ایچ ایس بی سی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ نے تیز گیند باز جسپریت بمراہ اور ان کی اہلیہ اور مشہور اسپورٹس پریزنٹر سنجنا گنیشن کو اپنا نیا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے ۔ کمپنی نے آج یہاں کہا کہ اس جوڑی کی نمائندگی رائز ورلڈ وائیڈ کے ذریعہ کی جارہی ہے ۔ یہ پارٹنرشپ کمپنی کے مقصد پر مبنی برانڈ اپروچ کو مزید مضبوط کرتی ہے اور اس کے بنیادی آئیڈیا ’پرومیسس کا پارٹنر‘ یعنی زندگی کے ہر موڑ پر بھروسہ مند ساتھ نبھانے والے ساتھی، کو موثر طریقے سے پیش کرتی ہے۔ کمپنی کا ماننا ہے کہ بمراہ اور سنجنا کا رشتہ اعتماد، ذمہ داری اور عزم جیسے اقدار پر مبنی ہے ، وہی اقدار جو نہ صرف ان کے کھیل میں عمدگی کی پہچان ہے ، بلکہ لائف انشورنس سیکٹر سے بھی میل کھاتے ہیں۔